ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جنتابینک کے متعلق رکن اسمبلی سنیل نائک کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں : سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا

بھٹکل جنتابینک کے متعلق رکن اسمبلی سنیل نائک کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں : سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا

Sun, 14 Nov 2021 20:22:46    S.O. News Service

بھٹکل:14؍نومبر(ایس اؤ نیوز) شہر کی جنتابینک کےمتعلق غلط سلط الزامات عائد کرنےکا پی ایل ڈی بینک کے صدر اور رکن اسمبلی سنیل نائک کو کوئی حق نہیں پہنچتاہے۔ سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ان خیالات کا اظہارکیا۔

وہ یہاں جنتا بینک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے۔ منکال وئیدیا نےکہاکہ پی ایل ڈی بینک میں اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر 24عملے کا تقرر کیاگیا ہے ، اس سلسلےمیں ایک گاہک نے  ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تو عدالت نے غیر قانونی تقرری کو لےکر بینک انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا حکم صادرکیاہے۔ سابق رکن اسمبلی نے پی ایل ڈی بینک میں مزید 4عملےکا غیرقانونی تقررکئےجانےکا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ رکن اسمبلی سنیل نائک اپنی بینک کی غلطیوں کو چھپانے کےلئے جنتا بینک پر بے بنیاد الزامات لگارہےہیں۔کو آپریٹیو محکمہ کی جانب سے  پی ایل ڈی بینک کی دفعہ 64اور65کے تحت جانچ کا حکم دیاگیا ہے، لیکن رکن اسمبلی سنئیر افسران پر دباؤ ڈال کر جانچ نہیں کروارہےہیں۔ اگر ان کے پاس سب کچھ صحیح ہے تو دفعہ 64اور65کےتحت جانچ کرنے دینا چاہئے کیوں نہیں دے رہےہیں۔

منکال وئیدیا نےکہاکہ جنتا بینک کے متعلق ودھان سبھا میں سوال پوچھےجانےکے علاوہ بینک کی پوری لین دین صاف  وشفاف ہونے کے باوجود بار بار دفعہ64کےتحت جانچ کرنےکےلئے رکن اسمبلی محکمہ پر دباؤ ڈال رہےہیں۔ اسی لئے ہم نے عدالت سے 64کےتحت ہونےو الی جانچ پر اسٹے لایاہے۔ انہوں نےکہاکہ رکن اسمبلی پہلےجس بینک وہ صدر ہیں یعنی پی ایل ڈی بینک کو منافع کی راہ پر لے جائیں ، اس مرتبہ خسارہ ہونےکے باوجود منافع بتایاگیا ہے۔ پی ایل ڈی بینک کی اپنی ایک تاریخ ہے، اس بینک کی حفاظت کرنا وہاں کے صدر اور انتظامیہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔سابق رکن اسمبلی نے پی ایل ڈی بینک کے صدر اور رکن اسمبلی سنیل نائک پر سوالوں کی جھڑی لگاتےہوئے پوچھا کہ اپنی بینک کی حفاظت کرنے کے بجائے  اصولوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے جو جی میں آئے نہیں کرناچا  ہئے۔ خود غلط ہوکر دوسروں پر الزام عائد کرنا کہاں تک صحیح ہے۔ جنتابینک کے ڈائرکٹر سیاحت کرتےہوئے موج و مزہ کرنے کا الزام لگانے والے رکن اسمبلی اپنی بینک کے ڈائرکٹردہلی کا سفر کرتےہوئے بڑے ہوٹل  میں قیام نہیں کیا تھا؟ اس کے سبھی اخراجات بینک سے ادا نہیں کئے گئے ۔

منکال وئیدیا نے کہاکہ رکن اسمبلی صرف جھوٹ بول رہے ہیں، اپنی نمائندہ پی ایل ڈی بینک کو بہتر ترقی کی راہ پر لےجانے کے بجائے جنتا بینک پر الزام تراشی میں وقت گزار رہے ہیں۔ اس سے قبل بینک کو ٹھیک سےنہیں چلانےکی وجہ سے ہی انہیں صدر کے عہدے سے ہٹایاگیا تھا وہ سمجھیں تو بہتر ہوگا۔ جنتا بینک میں عملے کی قلت ہونےکی وجہ سے عملے کی تقرری کررہے ہیں۔ جس پر رکن اسمبلی نے ودھان سبھا میں سوال کیا ہے، ہم نے بینک کی طرف سے اصولوں کی پاسداری کرتےہوئے قرضہ ذات کی تقسیم کئے ہیں۔ اصولوں کی خلاف ورزی ہمارے ہاں نہیں بلکہ ان کی بینک میں ہونے کا منکال وئیدیا نے الزام لگایا۔ وہیں انہوں نے رکن اسمبلی سے کہاکہ آئندہ جو بھی الزام عائدکرنا ہوتو صحیح ثبوتوں کو سامنے رکھ کر الزام لگائیں ۔ اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لئے بیکار میں جھوٹے الزام عائد کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

سابق رکن اسمبلی نے بتایا کہ جنتابینک 1.40کروڑر وپئے منافع کرتےہوئے ترقی کی  راہ پر چل رہی ہے۔ بینک کے گاہک بینک اور انتظامیہ پر اعتماد کرتےہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری بینک میں زیادہ ڈپازٹ جمع ہورہی ہے۔ اس موقع پر بینک کے نائب صدر پرمیشور دیواڑیگا، ڈائرکٹرس کرشنا نائک آسارکیری ، ناگپا نائک، کرشنانند پائی، پرمیشور نائک، بابو کلال، وٹھل نائک، وینکٹ رمن موگیر، تمپانائک، رام چندر کنی ، گوئیدا گونڈ، گیتا نائک اور کارگزار جنرل مینجر ایم ایس نائک موجود تھے۔


Share: